علاقائی
خلاصہ
- گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں طریقہ امتحانات کی تبدیلی نے طلبہ میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔
ڈی آئی خان : (ایجوکیشن نیوز) گومل یونیورسٹی میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے سمسٹر سسٹم کے اجراء کے بعد اساتذہ کی جانب سے طلبہ کو ہراساں کرنے کے واقعات منظرعام پر آئے تو اس نئے طریقہ امتحانات کے بارے میں کئی سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔ سٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ سمسٹر سسٹم کے تحت سو فیصد نمبر اساتذہ کے ہاتھ میں ہیں۔ اساتذہ کے جائز اور ناجائز مطالبات تسلیم نہ کرنے والے طلبہ کا کیریئر تباہ کردیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر طلبہ کو ہراساں کرنے کے واقعات کا اعتراف کرنے کے باوجود اس نئے طریقہ امتحان کے حوالے سے پُرامید ہیں کہ اس سے نظام تعلیم کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ سالانہ بنیادوں پر قائم پرانے طریقہ امتحانات میں امتحان لینے والے ایگزامینر سمیت پرچہ بنانے اور اسے چیک کرنے والے اساتذہ باہر کے ہوا کرتے تھے جس میں بے انصافی اور اقربا پروری کے امکانات نہ ہونے کے برابر تھے۔