علاقائی
خلاصہ
- پنجاب حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود ہائی سکول بیلے والہ میں شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) نواحی علاقے بیلے والہ کے گورنمنٹ ہائی سکول میں سابق ناظم اور مسلم لیگ کے رہنماء مجاہد لغاری کے بیٹے محسن لغاری اور سابق ممبر ضلع کونسل رب نواز خان کے بیٹے زاہد لغاری اور بھتیجے نوید لغاری کی شادی کی تقریب منتقد کی گئی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے سکولوں میں شادی بیاہ کی تقاریب پر پابندی کے باوجود محکمہ تعلیم نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ آج ولیمہ کی تقریب بھی اسی سکول میں کی جائے گی ۔