روہڑی: طالبعلم نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

روہڑی: طالبعلم نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی
پندرہ سالہ سوشیل کمار کے مارچ میں نویں جماعت کے امتحان ہونا تھے جس کی وجہ سے وہ پریشان تھا۔ گزشتہ رات وہ بغیر کچھ بتائے گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا۔ صبح کو دریائے سندھ کے کنارے سے سوشیل کی لاش ملی۔ سوشیل کمار پانچ بہنوں اور دو بھائیوں میں بڑا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سوشیل نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔