علاقائی
خلاصہ
- گھوٹکی میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد بے ہوش ہو گئے۔
گھوٹکی کے نواحی گاؤں شریف مہر میں بچے کی پیدائش پر تقریب کا اہتما م کیا گیا جہاں کھانا کھانے والوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔ زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ صلاح الدین دم توڑ گیا جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد بے ہوش ہو گئے۔ متاثرہ افراد کو گھوٹکی اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔ تین بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔