اٹک میں فائرنگ، 3 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق

اٹک میں فائرنگ، 3 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق
مراقبہ ہال کے علاقے میں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تین خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر چھ سالہ بچہ دم توڑ گیا۔ 14 سالہ لڑکی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔