علاقائی
خلاصہ
- خانیوال میں لڑکی کے اغوا کا بدلہ لینے کے لئے مخالف گروپ کے درجنوں افراد گن پوائنٹ پر سترہ سالہ لڑکی کو برہنہ کر کے گلیو ں میں گھسیٹے رہے۔
خانیوال کے علاقہ تھانہ کچا کھوہ میں سیال برادری کی لڑکی کے پٹھان برادری کے نوجوان کامران کے ساتھ مبینہ طور پرتعلقات تھے۔ لڑکی کے گھر سے غائب ہونے پر سیال برادری کے لوگ مشتعل ہو گئے اور درجنوں افراد نے خوش رنگ پٹھان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور شدید فائرنگ کرتے ہوئے کامران کی سترہ سالہ بہن شمیم کو نیم برہنہ حالت میں علاقے میں گھسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے شمیم بی بی کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن ابھی تک مغوی لڑکی کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا جس پر پٹھا ن برادری کے لوگوں نے تھانے کے باہر احتجا ج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پا کستان سے اس واقعہ کا نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔