علاقائی
خلاصہ
- اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں کے جنگل میں لگنے والے آگ نے چالیس سے پچاس کنال رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سی ڈی اے کا عملہ ہاتھوں سے آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
اتوار کی شام تقریبا ساڑھے چھ بجے مارگلہ پہاڑیوں کے علاقے پیر سوہاوہ میں چیڑ کے جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے چالیس سے پچاس کنال رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سی ڈی اے کے شعبہ ماحولیات کے سولہ اہلکار پانی کے گیلنوں سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے۔ سی ڈی اے فائر بریگیڈ ز نے آگ بھجانے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھیجنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد سی ڈی اے کے آگ بجھانے والے عملے نے مقامی آبادیوں سے مدد مانگ لی ہے۔