علاقائی
خلاصہ
- لاہور میں جوہر ٹاؤن ایکسپو سنٹر کے قریب جھگیوں میں آگ لگنےسے دو کم سن بہنیں جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔
جوہر ٹاؤن میں رفیق نامی شخص کی جھگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے متعدد جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے رفیق کی جھگی میں موجود اسکی دو کم سن بیٹیاں 3 سالہ اقرا اور 6 سالہ سدرہ جھلس کر جاں بحق ہو گئیں جبکہ ان کا بھائی زخمی ہو گیا۔ ریسکیو اور پولیس کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پا لیا۔ پو لیس کے مطابق آگ موم بتی کی وجہ سے لگی۔