سرگودھا پولیس میں ایس ایم ایس کمپلینٹ سروس کا آغاز

سرگودھا پولیس میں ایس ایم ایس کمپلینٹ سروس کا آغاز
اس ایس ایم ایس نظام کے ذریعہ شہری بالخصوص کمپیوٹر سے دور افتادہ علاقوں کے عوام اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں ۔ ایس ایم ایس بھیجنے کے بعد متعلقہ شہری کو خود کار نظام کے ذریعے تصدیقی ایس ایم ایس وصول ہو گا جس میں اس کی شکایات کا آئی ڈی بھی درج ہو گا ۔ محکمہ پولیس کی طرف سے مقرر آپریٹر اس ایس ایم ایس کو خود کار نظام کے ذریعے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے مجاز آفیسر کو بھجوا دے گا ۔ اس شکایت کے حل کے لئے متعلقہ افسر کو محدود وقت دیا جائے گا۔