میاں چنوں: نامعلوم افراد قبرستان میں نومولود بچی چھوڑ گئے

میاں چنوں: نامعلوم افراد قبرستان میں نومولود بچی چھوڑ گئے
میاں چنوں کے بابا میاں منوں کے قبرستان میں نومولود بچی پڑی دیکھ کر مقامی افراد نے ریسکیو کو اطلاع دی جنہوں نے بچی کو اسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش قبل ازوقت ہوئی اور اسے انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے ۔ ریسکیو کے ملازم نے بچی گود لینے کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست دے دی ہے۔