علاقائی
خلاصہ
- گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی نے اسٹیج ڈراموں میں فحاشی اور عریانی کے خلاف ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاج کیا۔
جماعت اسلامی کے کارکنوں نے اسٹیج ڈراموں میں بے ہودگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اسٹیج ڈراموں میں رقص اور لچر جملے بازی کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ جماعت اسلامی کے گوجرانوالہ کے امیر بلال قدرت بٹ کا کہنا تھا کہ بچوں کےساتھ بداخلاقی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بڑی وجہ فحاشی وعریانی کے مظاہرے ہیں۔ احتجاج کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔