علاقائی
خلاصہ
- سکھر میں 10 سالہ بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی، گھر میں کہرام مچ گیا۔
سکھر: (آن لائن) تھانہ نیو پنڈ کی حد ریلوے کواٹرز سکھر کے رہائشی جمال گڈانی کی 10 سالہ بیٹی صائمہ گھر کے باہر بجلی کی گری ہوئی تار کے قریب سے گزر رہی تھی کہ اچانک صائمہ کا ہاتھ بجلی کی تار پر لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ بچی کی ہلاکت کی اطلاع پر علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔ بچی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔