لیہ: یونیفارم نہ ہونے پر اسکول سے 9 طالبات کو نکال دیا گیا

لیہ: یونیفارم نہ ہونے پر اسکول سے 9 طالبات کو نکال دیا گیا
لوہار والا میں گرلز پرائمری سکول کی ہیڈ مسٹریس نے پرانی یونیفارم اور پھٹے جوتے پہن کر آنے پر 9 طالبات کو اسکول سے نکال دیا۔ ننھی طالبات نے ہاتھوں میں مدرسہ چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ تھام کر سکول انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا۔ طالبات کے والدین اور علاقے کے لوگوں نے بھی اسکول انتظامیہ کے رویے کی مذمت کی ہے۔ ادھر پانچویں کلاس سے نکالی جانے والی آسیہ نے چھوٹی طالبات کو پڑھانے کی ذمہ داری سنبھال لی۔