دیر میں پہلے ڈینگی وائرس کی تصدیق

دیر میں پہلے ڈینگی وائرس کی تصدیق
دیر بالا: (آن لائن) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شمس کے مطابق گزشتہ روز ایک مریض کو ایمرجنسی میں لایا گیا۔ جسے بخار ہو گیا تھا اسے ٹیسٹ کروایا گیا۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے پر معلوم ہوا کہ اسے ڈینگی کا مرض لاحق ہو گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق مریض کا علاج کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ہم نے ڈی ایچ کیو میں ایک الگ وارڈ قائم کر دیا ہے۔ واضع رہے کہ ڈینگی قابل لاعلاج مرض ہے لیکن عوام کو اس سلسلے میں مچھروں سے محتاط رہنا ضروری ہے۔ کیونکہ مچھر کے کاٹنے سے یہ لاحق ہو جاتا ہے۔ اگر شہری خود بھی تھوڑا احتیاط برتے تو ڈینگی کے مرض سے بچا جا سکتا ہے۔