علاقائی
خلاصہ
- فیصل آباد: (دنیا نیوز) خاتون نے چار بچوں کو جنم دے دیا، ڈاکٹروں کے مطابق چاروں بچوں کی حالت بہتر ہے۔
چار بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔ ان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ خاتوں کا شوہر رکشہ ڈرائیور ہے ان کی دو سال پہلے شادی ہوئی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں کی حالت تسلی بخش ہے۔ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش پر اہلخانہ بہت خوش ہیں ۔