وارث شاہ کے 215 ویں عرس کی تقریبات آج شروع ہو رہی ہیں

وارث شاہ کے 215 ویں عرس کی تقریبات آج شروع ہو رہی ہیں
ضلعی انتظامیہ نے عرس کے انتظامات کوحتمی شکل دیدی۔ تقریبات کا آغاز دربار کو غسل دینے سے ہوگا۔ جس میں ضلعی انتظامیہ اور سماجی و سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔ تین روز جاری رہنے والی تقریبات میں آل پاکستان پنجابی مشاعرہ، آل پاکستان مقابلہ ہیر خوانی، کبڈی میچ اورصوفیانہ کلام کی محافل شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی تدارک مہم کے پیش نظر عرس کے موقع پر مقامی چھٹی منسوخ کر دی ہے۔