علاقائی
خلاصہ
- ضلع ننکانہ میں 3 روزہ پولیو مہم 30 ستمبر سے شروع ہو گی۔ ضلع کی 3 تحصیلوں میں 5 سال سے کم عمر 2 لاکھ 9 ہزار 405 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
سانگلہ ہل: (آن لائن) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ننکانہ صاحب ڈاکٹر محمد نصیر احمد کاہلوں نے بتایا ہے کہ ضلع ننکانہ صاحب میں تین روزہ پولیو مہم 30 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے جو کہ 4 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع ننکانہ کی تین تحصیلوں سانگلہ ہل، شاہ کوٹ اور ننکانہ صاحب میں پانچ سال سے کم عمر کے 2 لاکھ 9 ہزار 405 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ضلع ننکانہ کی 57 یونین کونسلوں میں 533 موبائل ٹیمیں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔ ایریا انچارج 112، فکسڈ سنٹر 66 اور 22 زونل سپروائزر ہوں گے۔ ڈی ایچ او ننکانہ ڈاکٹر نصیر احمد کاہلوں نے واضح کیا کہ 30 ستمبر سے جاری ہونے والی پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 64 ہزار قطرے بچوں کو پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی سے غفلت اور لاپرواہی برتنے والے قومی مجرم تصور کئے جائیں گے اور ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔