ننکانہ: زہریلا کھانا کھانے سے 15 افراد کی حالت غیر

ننکانہ: زہریلا کھانا کھانے سے 15 افراد کی حالت غیر
ینگسن آباد کے رہائشی فلک شیر اور اسکے گھر کے دیگر افراد کی گھر میں کھانا کھاتے ہی حالت غیر ہو گئی۔ ریسکیو 1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو طبی امداد دینے کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ متاثرہ افراد میں سے تین بچوں دو خواتین سمیت سات افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد نواز رانجھا نے بتایا کہ متاثرہ افراد کے کھانے میں زہریلی چیز ہے تاہم مریضوں کے ہسپتال پہنچتے ہی علاج شروع کردیا گیا ہے ۔پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔