لاڑکانہ: فائرنگ سے وکیل سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

لاڑکانہ: فائرنگ سے وکیل سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
رتوڈیرو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے وکیل نذیر احمد سمیت دو افراد کو قتل اورتین افرادکو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کی عیادت کے لئےاسپتال جانے والے جئے سندھ قومی محاذ کے رہنما مقصود قریشی کی گاڑی پر بھی فائرنگ ہوئی تاہم وہ محفوظ رہے۔ مقامی ایم این اے ایاز سومرو نے پولیس کو 24 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے وکلا نے نذیراحمد ایڈووکیٹ کی ہلاکت کے خلاف آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔