کوئٹہ:تنخواہوں میں اضافے ،مہنگائی کیخلاف ایپکا ملازمین کا احتجاج جاری

کوئٹہ:تنخواہوں میں اضافے ،مہنگائی کیخلاف ایپکا ملازمین کا احتجاج جاری
کوئٹہ (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان میں اپیکا کے ملازمین کا مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج جاری ہے 29 روز سے صوبے بھر کے سرکاری دفاتر کی تالہ بندی نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں اپیکا کے ملازمین کی جانب سے ٹائم سکیل سمیت دیگر سات مطالبات کی منظوری تک صوبے کے تیس ہزار ملازمین نے تمام دفاتر کی تالہ بندی کر دی ہے ۔ملازمین کا مطالبہ ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا ۔اپیکا کے ملازمین کی کمشنر آفس میں تالہ بندی کے باعث عوام کو لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے حصول اور دیگر امور میں مسائل کا سامنا ہے دوسری جانب صوبائی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے ٹائم سکیل کے معاملے میں پڑے تو آئندہ چند سالوں میں صوبائی خزانہ خالی ہو جائے گا اپیکا ملازمین کے مطالبات کے لیے صوبائی وزیر اطلاعات رحیم زیارتوال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ملازمین سے مذاکرات کر رہی ہے۔