شہداد کوٹ: دوستی سے انکار پر مسلح ملزموں کا بیوہ پر وحشیانہ تشدد

شہداد کوٹ: دوستی سے انکار پر مسلح ملزموں کا بیوہ پر وحشیانہ تشدد

ملزموں نے فرزانہ پروین نامی خاتون کو سر راہ یرغمال بناکر کپڑے پھاڑ دیئے، ملزم جسم پر ہاتھ لگاتے رہے، متاثرہ خاتون نے تھانہ اے سیکشن میں مقدمہ درج کرا دیا۔

مقدمے میں نامزد ملزموں میں عدنان، علی حیدر اور ساگر مگسی شامل ہے، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرے چیخنے چلانے پر لوگ جمع ہوگئے جس پر ملزم دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے۔

متاثرہ بیوہ کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میں اپنے بھائی اور بھانجے کے ساتھ کھانے پینے کا سامان لیکر واپس آ رہی تھی۔

پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔