علاقائی
خلاصہ
- لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ شہر کے غیبی محلہ میں دیوار گرنے کے نتیجے میں ایک لڑکا جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
جاں بحق لڑکے کی شناخت 14 سالا عمران شیخ اور زخمی کی 15 سالہ زین العابدین کے نام سے ہوئی ہوئی، جاں بحق ہونے والے عمران شیخ کی لاش اور زخمی زین العابدین کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔
ٹراما سینٹر حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والے زین العابدین کی حالت نازک ہے، طبی امداد میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، جاں بحق ہونے والے عمران شیخ کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
اطلاع پر پولیس حکام بھی موقع پر پہنچ گئے، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔