وزیر آباد: دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

وزیر آباد: دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بھق ہونے والوں میں 17 سالہ نوجوان عبدالرافع اور 70 سالہ بزرگ شہری نذر حسین شامل ہیں، دونوں افراد کی موت سر پہ چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والا 17 سالہ حافظ قرآن عبدالرافع لاہور سے شادی میں شرکت کرنے خالہ کے گھر آیا ہوا تھا، عبدالرافع والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 21 سالہ محمد احمد اور عبدالرافع آپس میں کزن ہیں، محمد احمد کی حالت بھی تشویشناک ہے، شدید زخمی نوجوان اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔