علاقائی
خلاصہ
- گجرات: (دنیا نیوز) نواحی علاقے بزرگووال میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ملزم کی فائرنگ سے تین افراد بھائی، بھابھی اور چچا موقع پر دم توڑ گئے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سفیان ارشد، رمشہ طارق اور منور حسین شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس کی جانب سے اس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔