نجی بینک کے لاکر سے مبینہ طور پر 80 تولہ سونا غائب، خاتون کو کروڑوں کا نقصان

نجی بینک کے لاکر سے مبینہ طور پر 80 تولہ سونا غائب، خاتون کو کروڑوں کا نقصان

خاتون کسٹمر کے مطابق کچھ دن پہلے لاکر چیک کرنے آئے تو چابی نہیں لگ رہی تھی، آج جب بینک آکر لاکر چیک کیا تو وہ خالی تھا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ 80 تولہ سونا غائب ہونے کے بعد بینک منیجر بھی فرار ہوگیا۔

لاکر سے سونا غائب ہونے پر متاثرہ کسٹمر نے پولیس سے رجوع کرلیا، پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔