اوکاڑہ: ٹریکٹر ٹرالی تلے کچلے جانے سے 13 سالہ لڑکا جاں بحق

اوکاڑہ: ٹریکٹر ٹرالی تلے کچلے جانے سے 13 سالہ لڑکا جاں بحق

حادثہ میں 13 سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا، جاں بحق ہونے والے بچے کی منیب ولد رمضان سکنہ جبوکہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ دار ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔