علاقائی
خلاصہ
- پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن کے ہوتہ روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہوگیا۔
حادثے میں 60 سالہ نذیر احمد موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کی آمنہ بی بی کے نام سے شناختی ہوئی ہے، حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، حادثہ کا شکار ہونے والے گاوں جوگی ہانس کی رہائشی تھے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔