علاقائی
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) رائیونڈ کے سندر روڈ اجتماع چوک پر تیز رفتار وین اور لوڈر رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت احمد اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے، جو لوڈر رکشے پر سوار تھے۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے وین کو قبضے میں لے کر فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔