گلگت میں 9ویں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور انٹر سروس کپ ٹو سکیی چیمپین شپ کا ٹائٹل ائر فورس نے جیت لیا۔
نلتر: (دنیا نیوز) گلگت کے نواحی گاؤں وادی نلتر میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف ائر سٹاف کمیٹی اور انٹر سروس سکیئنگ چیمپئن ہوئی۔ پاکستان ائر فورس کے اولمپین محمد کریم 3 گولڈ میڈل کے ساتھ سرفہرست رہے۔ سیکنڈ پوزیشن گلگت بلتستان سکاؤٹس نے لی۔ پاکستان آرمی کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیف آف ائر سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔