انٹرنیشنل ہینڈ بال ٹورنامنٹ، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے دی

Last Updated On 12 March,2018 09:42 pm

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جاری انٹرنیشنل ہینڈ بال میں جونئیر کیٹگری کے مقابلوں میں انڈیا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ کھلاڑیوں نے پوائنٹ سکور کرنے کے لیے خوب مہارتیں اور پھرتیاں دکھائیں جس پر شائقین نے بھی کھلاڑیوں کو خوب داد دی، انٹر نیشنل کھلاڑی کہتے ہیں پاکستان کا ماحول پسند آیا۔

میچ میں انڈیا نے 22 کے مقابلے میں 48 پوائنٹ سکور کر کے جیت اپنے نام کی۔ ٹیموں کے ہمراہ آئے غیر ملکی آفیشلز پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے گن گاتے رہے۔ ٹورنامنٹ میں منگل کے روز سینئر کیٹگری میں مالدیپ، بنگلا دیش، پاکستان، نیپال، انڈیا اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔