پیرس (دنیا نیوز ) ٹینس کے کلے کورٹ کنگ رافیل نڈال نے فرنچ اوپن کا فاتحانہ آغاز کر لیا، سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور ماریہ شراپوا نے دبنگ انٹری ڈال دی ۔
پیرس میں شروع ہونے والے ٹینس سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے حریف بولیلی کو تین صفر کے سٹریٹ سیٹس سے آؤٹ کلاس کیا، کلے کورٹ کے کِنگ نڈال نے چھ چار، چھ تین اور سات چھ کی فتح سے مدمقابل کو نڈھال کیا۔
ریکارڈ گرینڈ سلیم فاتح امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے شادی اور بچی کی پیدائش کے بعد شاندار کم بیک کر لیا ہے۔ جمہوریہ چیک کی پلیسکووا کو سات چھ اور چھ چار سے ہرا کر بڑے بڑوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ویمن سنگلز کے دوسرے میچ میں ماریہ شراپوا نے ایونٹ میں دو ایک کی پہلی کامیابی سمیٹ لی۔