نڈال نے اٹالین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

Last Updated On 21 May,2018 02:09 pm

بارسلونا (دنیا نیوز ) سپین کے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل آٹھویں بار اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں جرمنی کے دفاعی چیمپئن الیگزینڈر کو ہرایا۔

اٹالین ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سپین کے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور جرمنی کے دفاعی چیمپئن الیگزینڈر میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ ہسپانوی اسٹار نے پہلا سیٹ چھ ایک سے جیتا۔

جرمن حریف نے کم بیک کیا اور دوسرے سیٹ میں چھ ایک سے فتح حاصل کر کے مقابلہ برابر کر دیا، بارش کے باعث کھیل کو کچھ دیر روکنا بھی پڑا۔ تیسرے سیٹ میں ایک بار پھر نڈال کا پلڑا بھاری رہا، انہوں نے چھ تین سے کامیابی حاصل کر کے آٹھویں بار ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔