فٹبال ورلڈ کپ :کروشیا اور روس کی کامیابی

Last Updated On 02 July,2018 10:55 am

ماسکو (دنیا نیوز ) فٹبال ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آل آؤٹ پرفارمنسز، کروشیا نے ڈنمارک اور میزبان روس نے سابق عالمی چیمپئن سپین کی چھٹی کرا دی، پنلٹی شوٹ آؤٹس نے گول کیپرز کو ہیرو بنا دیا۔ آر یا پار مرحلے کے دوسرے روز ہونے والا کروشیا اور ڈنمارک کے درمیان ہونے والا میچ بھی برابری پر ختم ہوا۔

پنلٹی شوٹ آؤٹس نے کروشیا کو تین دو سے فتح دلا دی، فاروڈز، مڈفیلڈر یا ڈیفنڈر نہیں گول کیپر ڈینائجل سباسک تین پنلٹیز روک کر مرد میدان بنے۔ اس سے پہلے کا میچ بھی ایسا ہی سنسنی خیز تھا۔ روس اور سپین کی ٹیمیں مقررہ وقت اور انجری ٹائم کے اختتام تک ایک ایک سے ہم پلہ رہیں۔

پنلٹی کِکس میزبان روس نے مضبوط حریف سپین کو تین کے مقابلے میں چار گول سے آؤٹ کر دیا۔ گول کیپر ایگر آئیکن سیف ہیرو بن گئے۔ روسی ٹیم نے نہ صرف دو ہزار دس کی ورلڈ چیمپئن کو شکست دی بلکہ ورلڈکپ 1970 یعنی اڑتالیس سال بعد کوارٹر فائنل تک رسائی پائی۔ اعصاب شکن مرحلے کے حیران کن رزلٹس نے کھلاڑیوں ہی نہیں پرستاروں کو بھی پریشان کر دیا۔