فٹبال ورلڈ کپ کا سنسنی خیز ناک آؤٹ مرحلہ، آج بھی کانٹے دار مقابلے ہوں گے

Last Updated On 02 July,2018 10:00 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈکپ کے سنسنی خیز ناک آؤٹ مرحلے کا آج تیسرا روز، فٹبال لورز دل تھام لیں۔ آج بھی دو ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہو جائیں گی، کچھ دیر بعد نیمار کی ٹیم برازیل اور میکسیکو اور رات 11 بجے بیلجیئم اور جاپان بقا کی جنگ لڑیں گے۔

فٹبال ورلڈ کپ کا سنسنی خیز ناک آؤٹ مرحلہ، آج بھی کانٹے دار مقابلے ہوں گے۔ 2 ٹیمیں کوارٹر فائنل اور 2 ہی گھر واپسی کا ٹکٹ کٹوائیں گی۔ آج کا پہلا میچ شام 7 بجے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل اور میکسیکو کے درمیان شیڈول ہے۔ نیمار کی ٹیم برازیل گروپ میچز میں ناقابل شکست ہے جبکہ جاپان دو میچ جیتا اور ایک ہارا ہے۔

رات 11 بجے جاپان کی ٹیم کو مضبوط بیلجیئم کا چیلنج درپیش ہے۔ بیلجیئم گروپ جی میں تینوں میچ جیت کر بھرپور فارم میں ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔