فیفا 2018: سپین نے پاسز کا نیا ریکارڈ بنا دیا

Last Updated On 02 July,2018 06:42 pm

ماسکو: (روزنامہ دنیا) سپین نے پاسز دینے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، تیسرے پری کوارٹر فائنل میچ میں سپین نے روس کیخلاف 120 منٹ کے کھیل میں 1114 پاسز دے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

سپین کا سب سے زیادہ پاسز دینے کا نیا ریکارڈ، تیسرے پری کوارٹر فائنل میچ میں سپین نے روس کیخلاف 120منٹ کے کھیل میں 1114 پاسز دے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، جس میں سرجیو راموس کے 141 پاسز بھی شامل تھے جو ایک نیا انفرادی ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل 2010 کے ورلڈکپ میں ارجنٹائن نے یونان کے خلاف 703 پاسز کا ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔