سٹار فٹبالر 'جیوائر میشرانو' نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Last Updated On 02 July,2018 06:07 pm

ماسکو: (روزنامہ دنیا) فرانس سے شکست، ارجنٹائن کے سٹار کھلاڑی 'جیوائر میشرانو' نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

فیفا ورلڈکپ کا ناک آؤٹ مرحلہ شروع ہوتے ہی ٹیموں کی گھروں کو واپسی شروع، ارجنٹائن کی طرف سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی جیوائر میشرانو نے فرانس کے خلاف عالمی کپ میں شکست کے بعد اپنے کیریئر کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ الوداع کہنے کا وقت ہے۔ یہ بات 34 سالہ مڈفیلڈر نے فرانس کے ہاتھوں ارجنٹائن کو 4-3 سے شکست کے بعد بتائی۔ ارجنٹائن کے سپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ میرے نقش قدم پر چلنے والے تمام کھلاڑی اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں۔