سائیکلنگ چیمپئن شپ کا ٹائم ٹرائل مرحلہ بیلجیئم نے جیت لیا

Last Updated On 10 July,2018 05:31 pm

فرانس: (دنیا نیوز) فرانس میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ کا ٹائم ٹرائل مرحلہ، بیلجیئم کی بی ایم سی ٹیم نے جیت لیا ہے۔

فرانس میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے، تیسری سٹیج میں ماہر رائیڈرز کی شاندار پرفارمنس، ٹائم ٹرائل راؤنڈ جیتنے کیلئے شرکاء نے بھرپور محنت کی۔ بیلجیئم کی بی ایم سی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے تیسرا مرحلہ اپنے نام کر لیا۔