فٹبال ورلڈکپ: کروشیا نے پہلی بار فائنل تک رسائی حاصل کر لی

Last Updated On 12 July,2018 05:16 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) فٹبال ورلڈکپ کا ایک اور اپ سیٹ، تجربہ کار انگلینڈ بھی دو ایک سے ہار کر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔ کروشیا نے سنسنی خیز میچ کے اضافی وقت میں گول کر کے پہلی بار فیصلہ کن معرکے تک رسائی کا خواب پورا کر لیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور ناقابل شکست کروشیا کا تگڑا مقابلہ ہوا۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پانچویں منٹ میں ملنے والی پنلٹی پر ٹرپیئر نے انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول کیا۔ کروشین گول کیپر کے اچھے بلاکس نے برتری کی ڈھاک بٹھائی، 68ویں منٹ میں ایوان پریشیچ کے فٹر گول پر سکور ایک ایک سے برابر ہوگا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

اضافی وقت یعنی 109ویں منٹ میں سٹرائیکر ماریو ماندزوکیچ کے لیفٹ فٹ کا کمال گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ سارے تجزیے اور پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں، کروشیا نے پہلی بار فائنل رسائی پانے پر خوب جشن منایا، کروشیا اور فرانس کے درمیان ٹائٹل مقابلہ 15 جولائی کو ہوگا۔