پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں جاری پیرس ماسٹرز ٹینس ایونٹ میں میزبان ملک کے گیسکٹ نے کینیڈین حریف کو ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔
پیرس میں ٹینس ٹورنامنٹ کے آغاز پر میزبان ملک کے رچرڈ گیسکٹ اور انڈر نائنٹین کینیڈین کھلاڑی ڈینس شاپوویلوف کے درمیان میچ ہوا، گیسکٹ نے برتری دکھاتے ہوئے 4-6 کا سیٹ جیت کر زور بازو دکھایا۔
پہلا سیٹ 44 منٹ تک جاری رہا جس میں 0-3 کے سکور کی بدولت 19 سالہ کھلاڑی نے خطرے کی گھنٹی بجائی جس کے بعد گیسکٹ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ بھی اپنے نام کیا۔ تماشائیوں سے بھرے سٹینڈز سے فاتح کھلاڑی کو خوب داد ملی۔