لاہور: (دنیا نیوز) ماسٹرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبل کا ٹائٹل اعصام الحق اور عقیل خان کے نام، فائنل معرکے میں ہیرا عاشق اور عبدالحیدر ابدال کو دو صفر سے شکست ہوئی۔
لاہور جمخانہ میں جاری ماسٹرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبل کے فائنل میں انٹرنیشنل سٹار اعصام الحق اور عقیل خان اور عبدالحیدر ابدال اور ہیرا عاشق کی جوڑی مدمقابل ہوئی۔
اعصام الحق اور عقیل خان نے پورا میچ اپنی مٹھی میں رکھا، کسی بھی لمحے حرف کھلاڑیوں نے اپنا دم نہیں دکھایا۔ فاتح جوڑی نے پہلا سیٹ چھ دو جبکہ دوسرا سیٹ چھ صفر سے جیت کر فائنل اپنے نام کر لیا۔
اعصام اور عقیل کی جوڑی 15 برس بعد کسی ملکی مقابلوں کے فائنل میں ایک ساتھ کھیلے اور جیت حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کے سنگل ویمن اور مینز فائنل اتوار کو کھیلے جائیں گے۔