میلان: (دنیا نیوز) میلان میں چھوٹی عمر کے کھلاڑیوں کے بڑے مقابلے میں آسٹریلیا کے ڈی مینار نے سیمی فائنل تک رسائی کو آسان بنا لیا، ہار کے شکار روسی کھلاڑی آپے سے باہر، ریکٹ پر غصہ نکال دیا۔
اٹلی کے شہر میں ٹینس کا بڑا میلہ منعقد ہوا، جونیئر کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے بڑے بڑوں کو حیران کر دیا۔ آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینارنے روسی حریف اندرے روبلیف کے مدمقابل ہوئے تو 19 سالہ آسٹریلوی کھلاڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 1-4 سے مدمقابل کو ہرا دیا اور اے ٹی پی ٹور کے سیمی فائنل تک رسائی پر نظریں جما لیں۔
ہار کے شکار روسی جونیئر سٹار آپے سے باہر ہو گئے اور ریکٹ ہی زمین پر دے مارا۔ دوسرے میچ میں وائلڈ کارڈ انٹری پانے والے میزبان کھلاڑی نے امریکی حریف کو شکست سے دوچار کر دیا۔