لندن: (ویب ڈیسک) لیور پولیم کے عالمی سفیر آن رش ملک میں فٹ بال کو نچلی سطح پر فروغ دینے کے لیے اتوار کو پاکستان آئیں گے۔ اس دوران مقامی ٹیموں کے درمیان میچ کی اسکریننگ میں بھی شرکت کریں گے۔
آن رش نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جلد پاکستان جانے کا منتظر ہوں اور امید ہے کہ وہاں میرا وقت بہترین گزرے گا۔ وہاں جانے کیلئے تلملا رہا ہوں۔
حکام کے مطابق آن رش پاکستان کے دورے میں نوجوان فٹبالرز کو تربیت بھی دیں گے۔
قبل ازیں سٹار فٹبالر نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا سے ملاقات کی۔ نفیس زکریا نے آن رش کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔