دہشتگرد رابطے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں: نیکٹا رپورٹ

Last Updated On 21 April,2019 09:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیکٹا نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں نے رابطوں کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لے رکھا ہے۔ نیکٹا اور دیگر ادارے سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے میں ناکام رہے۔ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ میں ترامیم ناگزیر قرار دیدیں۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد رابطوں کیلئے اب بھی افغان سمیں استعمال کر رہے ہیں۔ نو کروڑ سموں،1 ہزار ویب سائٹس اور تین ہزار سے زائد سوشل میڈیا پیجز کی بندش ناکافی ثابت ہوئی۔ دہشت گردوں کے انٹرنیٹ رابطے کو چیک کرنا بہت مشکل، قانون میں بھی سقم موجود ہیں۔

نیکٹا نے قرار دیا ہے کہ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ قومی سلامتی کے انفراسٹرکچر پر سائبر حملے رکوانے میں ناکام رہا۔ ایکٹ میں سائبر حملوں کے دفاع کی شقیں شامل کی جائیں اور ہر سی ٹی ڈی میں سائبر سرویلنس یونٹ بنایا جانا چاہیے۔