لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اسد عمر اور میں نے 8 سال اسٹیٹس کو کیخلاف جدوجہد کی، آج بھی ان کی خدمات کو احترام کی نظرسے دیکھتا ہوں، کابینہ سے جانے کے باوجود اسد عمر کا پی ٹی آئی میں اہم مقام ہے۔
اسد عمر کے خلاف تحریک انصاف کے حلقو ں میں تنقید پر جہانگیرترین بول اٹھے، ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر اور میں نے مل کر 8 سال سٹیٹس کو کے خلاف جدوجہد کی - آج بھی اسد عمر کی جد و جہد کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں ، کابینہ سے چلے جانے کے باوجود اسد عمر کا تحریک انصاف میں اہم مقام ہےجو آئندہ بھی قائم رہے گا - جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت اور کارکنان آج بھی اسد عمر کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔