لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر صحت عامر کیانی نے عہدے سے ہٹائے جانے پر شکایت زبان پر لے آئے، کہا کہ ڈالر مجھ پر بھی قیامت بن کر گرا، عمران خان کا فیصلہ سرخم تسلیم مگر میرا قصور نہیں تھا۔ نااہلی کا الزام لگنے پر دکھ ہوا، حقائق کچھ اور ہیں۔
وزارت سے علیحدہ کئے جانے پر عامر کیانی کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتیں کچھ ن لیگ نے بڑھائیں، کچھ ڈالر کی وجہ سے بڑھیں، مسلم لیگ ن میرے دعوے کو چیلنج کرے، حقائق سامنے لے آؤں گا۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان عوام کا دکھ برداشت نہیں کر سکتے، عمران خان پر اعتماد ہے، بندوق دیکر بارڈر پر بھی بھیج دیں تو تیار ہوں۔
سابق وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ مجھے کس جرم کی سزا ملی ، عمران خان کا فیصلہ سرخم تسلیم مگر میرا قصور نہیں تھا ۔انھوں نے کہا کہ ڈالر مجھ پر بھی قیامت بن کر گرا مگر دکھ ہوا کہ مجھ پر نااہلی کا الزام لگ گیا ۔عامر کیانی نے کہا کہ عمران خان ادویات کی قیمتیں بڑھنے پرمضطرب تھے،ان کی نظر عوام پر ہے ، مجھے انکا فیصلہ تسلیم ہے وہ میرے لیڈر ہیں۔