قومی ہاکی ٹیم جرمنی سے ٹیسٹ سیریز، نیدرلینڈز کیساتھ اولمپکس کوالیفائررز کھیلنے کیلئے روانہ

Last Updated On 20 October,2019 12:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم جرمنی سے ٹیسٹ سیریز اور نیدرلینڈز کے ساتھ اولمپکس کوالیفائررز کھیلنے کے لیے روانہ ہو گئی۔

اولمپکس کوالیفائر راونڈ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا دستہ لاہور ایئر پورٹ سے ہالینڈ کے شہرایمسٹیلون کے لیے روانہ ہو گیا، ہالینڈ کے خلاف میچز سے قبل پاکستان 22 اور23 اکتوبرکو جرمنی کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔ 

اس کے بعد قومی کھلاڑی 26 اور 27 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف اولمپک کوالیفائنگ میچز میں شرکت کے لئے نیدرلینڈ ز روانہ ہوں گے، اولمپک 2020 کوالیفائرز کے لئے 19 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کی رضوان سینئر قیادت کریں گے۔