لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ مردوں میں ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، خواتین میں ایشلے بارٹی سرفہرست ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے تازہ عالمی رینکنگ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مینز رینکنگ میں پہلی 15 پوزیشنز برقرار ہیں۔ ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال پہلے، سربین سٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ دوسرے اور سوئس سٹار راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔
روس کے ڈینیل مڈویڈوف چوتھے، آسڑیا کے ڈومینک تھیم پانچویں، یونان کے سٹیفانوس چھٹے، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو ساتویں، اٹلی کے میٹو بریٹینی آٹھویں، سپین کے روبرٹو باٹیسٹا آگٹ نویں، فرانس کے گیل مونفلس دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
بلجیم کے ڈیوڈ گوفن گیارہویں، اٹلی کے فابیو فوگنینی بارہویں، کینیڈیں ڈینس شاپووالو تیرہویں، ارجنٹائن کے ڈیگو سچوارٹزمین چودہویں، سوئس سٹین وارینکا پندرہویں نمبر پر بدستور قائم ہیں۔
روس کے آندرے روبلو دو درجے ترقی پاکر 18 ویں سے 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے، روسی کیرن خچانوف ایک درجہ تنزلی کے بعد 16 ویں سے 17ویں نمبر پر چلے گئے۔ جاپان کے کی نیشیکوری ایک درجہ تنزلی کے بعد 17 ویں سے 18 ویں نمبر پر چلے گئے۔
امریکا کے جان اسنر ایک درجہ ترقی پاکر 20 سے 19 ویں جبکہ بلغاریہ کے گریگور ڈیمتروف ایک درجہ تنزلی کے بعد 19 سے 20 نمبر پر چلے گئے ہیں۔ اینڈی مرے کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ مزید تنزلی کے بعد 127 ویں سے 128 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ادھر ویمنز سنگلز میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی پہلے، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، رومانیہ کی سیمونا ہالپ ایک درجہ ترقی کر کے ایک مرتبہ پھر چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔
جاپان کی ناﺅمی اوساکا تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ یوکرائن کی الینا سویٹولینا پانچویں، کینیڈا کی بیانکا اینڈرسکیو چھٹے، سوئٹزرلینڈ کی بلیندا بنکک ساتویں، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا آٹھویں، امریکہ کی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نویں، ہالینڈ کی کیکی برٹنز دسویں نمبر پر برقرار ہیں۔
امریکا کی میڈیسن کیز 11ویں، بیلاروس کی آریانا سابالینکا 12ویں، برطانوی جاہانا کونٹا 13ویں، کروشا کی پیٹرا مارٹک 14ویں، امریکا کی سوفیا کنگ 15ویں، جمہوریہ چیک کی مارکیٹا 16ویں، بلجیم کی ایلیسی مارٹنز 17ویں، جرمنی کی انجلیق کربر 18ویں، امریکہ کی ایلیسن ریسکی 19ویں اور کروشیا کی ڈونا ویکک بدستور 20 نمبر پر قائم ہیں۔
اسی طرح امریکا کی سابق عالمی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک وینس ولیمز 55 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپووا 145ویں نمبر پر ہیں۔