سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلین اوپن کی دفاعی چیمپئن ناؤمی اوساکا نے غلط شارٹ پر ریکٹ اور بال پھینک کر غصہ نکالا، پھر معافی مانگ لی۔ جاپانی کھلاڑی کے بعد 15 سالہ کوکو گف نے بھی حریف کو شکست دے دی۔
ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کا دوسرا راؤنڈ، ویمن سنگلز میں دفاعی چیمپئن ناؤمی اوساکا چینی حریف زینگ کے مدمقابل ہوئیں، غلط شارٹ کھیلنے کا غصہ ریکٹ اور بال پر نکال دیا، بعد میں معافی مانگ لی۔
دوسرے میچ میں 15 سالہ کوکو گاف نے ایک اور کامیابی سمیٹ لی، عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی نے بھی تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، مینز سنگلز میں سپر اسٹارنواک جوکووچ نے جاپانی حریف کو اسٹریٹ سیٹس میں آسانی سے ہرا دیا۔