چولستان جیپ ریلی کی پری پیڈ کیٹیگری کا پہلا مرحلہ اختتامی مراحل میں داخل

Last Updated On 14 February,2020 02:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) 15 ویں چولستان جیپ ریلی کی پری پیڈ کیٹیگری کا پہلا مرحلہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا جس میں 59 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

ریلی کی پہلی گاڑی سابق چیمپیئن میر نادر مگسی کا فلیگ آف وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے صبح 9 بجے کیا جو اپنا 220 کلومیٹر کا ٹریک مکمل کرے گی۔ ملک بھر سے شائقین جیپ ریلی کی بڑی تعداد اسوقت چولستان کے قلعہ ڈیراور میں موجود ہے جنکی دلچسپی کے لئے انتظامیہ نے مختلف مقامی اور روائتی کھانوں کے سٹال اور کھیلوں کے مقابلے بھی معنقد کرائے۔

کل سٹاک کیٹیگری کے مقابلوں میں 76 ڈرائیورز میں جوڑ پڑے گا جن کو فتح کے لئے 220 کلومیٹر کا ٹریک کم سے کم وقت میں طے کرنا ہوگا۔ اسی طرح خواتین کی کیٹیگری بھی کل ہوگی جس میں ابھی تک 4 خواتین نے اپنی رجسٹریشن مکمل کرائی ہے۔ یہاں بھی سابق چیمپیئن تشنا پاٹیل کو 120 کلومیٹر کے ٹریک پر مہارت کا ثبوت دینا ہوگا۔ رات کو میوزیکل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں چولستانی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔  

Advertisement