نیویارک اوپن ٹینس:اعصام الحق کی مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں رسائی

Last Updated On 14 February,2020 11:56 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) نیویارک اوپن ٹینس میں پاکستانی سٹار اعصام الحق نے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں جاری نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے لاسٹ 16راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے برطانوی پارٹنر ڈومینک انگلوٹ نے امریکا کے جان آئزنر اور ٹامی پال پر مشتمل جوڑی کو چھ،چار اور سات،چھ سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

 اعصام الحق کا سامنا جمہوریہ چیک کے رومن جیباوے اور ڈنمارک کے فریڈرک نیلسن سے ہوگا۔ اسی ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں فرانس کے اوگو ہمبرٹ، جنوبی کوریا کے کوون سون وو، برطانیہ کے کائیل ایڈمنڈ اور کیمرون نوری لاسٹ ایٹ راؤنڈکیلئے کوالیفائی کر گئے۔
 

Advertisement